سوڈان میں اسلامی انٹر پارليمانی يونين كے اجلاس كا اختتام

IQNA

سوڈان میں اسلامی انٹر پارليمانی يونين كے اجلاس كا اختتام

19:47 - January 22, 2013
خبر کا کوڈ: 2484757
بين الاقوامی گروپ : آج ۲۲ جنوری كو سوڈان میں اسلامی انٹر پارليمانی يونين كا آٹھواں اجلاس اختتامی بيان كی قرٲت كے ساتھ اختتام پزير ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ملائيشيا كی خبر رساں ايجنسی (Bernama)،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اسلامی انٹر پارليمانی يونين كا آٹھواں اجلاس گزشتہ روز ۲۱ جنوری كو اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے۴۰۰نمائندوں كی شركت كے ساتھ شروع كيا گيا تھا ۔
اس دو روزہ اجلاس كے دوران اسلامی تعاون تنظيم اور انٹر پارليمانی يونينز كے درميان تعلقات ، عالم اسلام میں مالياتی اداروں كی توسيع اور اسلامی ممالك كے درميان روابط كے فروغ جيسے موضوعات پر تبادلہ خيال كيا گيا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے پارليمانی سپيكر "علی لاريجانی" نے بھی اس اجلاس میں خطاب كياہے اسی طرح انہوں نے سوڈان كے اعلی حكام اور اسلامی ممالك كے نمائندوں كے ساتھ دوطرفہ ملاقات كی ہے ۔
1175832
نظرات بینندگان
captcha