ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ شامی صدر "بشار الاسد" نے گزشتہ روز شام كی وزارت اوقاف كی جانب سے دمشق كے علاقے "مہاجرين" میں منعقد ہونے والے جشن عيد ميلاد النبی(ص) میں شركت كی ہے ۔
واضح رہے كہ رہے متعدد حكام اور علمائے دين من جملہ شام كے مفتی "احمد بدر الدين" سميت عام شہريوں نے ساس جشن میں شركت كی اور شيخ احمد الجزائری كی اقتدا میں نماز جماعت ادا كی ہے ۔
شام كے وزير اوقاف واسلامی امور نےاپنے خطاب میں كہا : جوشامی قوميت كا حامل ہے حكومت كا حامی ہو يا مخالف اس سرزمين سے تعلق ركھتا ہے اور میں اس سے باہمی گفتگو كے لیے صدر بشار الاسد كی دعوت كو قبول كرنے كی اپيل كرتا ہوں ۔
1177273