نيويارك ؛ میٹروپولیٹن ميوزيم كے شعبہ اسلامی ہنر كا حيرت انگيز استقبال

IQNA

نيويارك ؛ میٹروپولیٹن ميوزيم كے شعبہ اسلامی ہنر كا حيرت انگيز استقبال

23:13 - January 25, 2013
خبر کا کوڈ: 2485793
بين الاقوامی گروپ : نيويارك كے میٹروپولیٹن ميوزيم كے حكام نے لوگوں كی جانب سے ميوزيم میں قائم ايران ، عرب ممالك ، تركی ، مركزی اور جنوبی ايشيا كے اسلامی ہنر پر مشتمل گيلريوں كے حيرت انگيز استقبال كے بارے میں خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Bikya News»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس ميوزيم كے حكام نے اعلان كيا : صرف ايك دن میں ۱ ملين سے زائد افراد نے میٹرو پولیٹن ميوزيم كے شعبہ اسلامی ہنر كا دورہ كيا ہے ۔
گزشتہ سال موسم سرما میں ميوزيم كے شعبہ اسلامی ہنر كا افتتاح كيا گيا تھا جبكہ روزانہ تقريبا ۲۵۵۰ افراد اس ميوزيم كا دورہ كرتے ہیں ۔
ميوزيم كے چيف ايگزيكٹو "ٹومس كيمبل" نے اعلان كيا : میٹرو پولیٹن ميوزيم كا فرض بنتا ہے كہ بين الاقوامی ميوزيم كے عنوان سے دنيا كی تمام تاريخی تہذيبوں اور فنون كو اپنے اندر جگہ دے ۔
1176908
نظرات بینندگان
captcha