ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے المنار سٹلائِٹ چينل كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ لبنان كی اسلامی تحريك "قولنا و العمل" كے صدر اور اہل سنت كے ممتاز عالم دين "شيخ احمدقطان" نے اپنی گفتگو كے دوران گزشتہ شب ہفتہ وحدت اور ميلاد رسول اسلام(ص) كی مناسبت سے حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ كی قدردانی كرتے ہوئے زور ديا : یہ خطاب امت اسلامیہ اور عرب ممالك كی عوام كے درميان اتحاد و يكجہتی كو برقرار كرنے كی مخلصانہ اور سچی كوشش کا اظہار تھا۔
انہوں نے مزيد كہا : ہم سيد حسن نصر اللہ كی باتوں پر بڑی حد تك اعتماد كرتے ہیں اور معتقد ہیں كہ یہ خطاب لبنان اور امت اسلامیہ كو درپيش چيلنجز كے پس منظر میں پيش كيا گيا ہے ۔
1178055