مشتركہ اہداف تک رسائی کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد ہے : فردوس عاشق اعوان

IQNA

مشتركہ اہداف تک رسائی کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد ہے : فردوس عاشق اعوان

23:45 - January 27, 2013
خبر کا کوڈ: 2487277
بين الاقوامی گروپ : پاكستان كی وزير اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام كے مشتركہ اہداف تك پہنچنے كے لیے دنيا بھر كے مسلمانوں كے درميان اتحاد و يكجہتی پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، آج ۲۷ جنوری كو پاكستان كی وزير اطلاعات "فردوس عاشق اعوان" نے تہران میں جاری چھبيسویں بين الاقوامی وحدت اسلامی كانفرنس كے افتتاحیہ تقريب كے دوران اپنے مختصر خطاب كے دوران اس مطلب كو بيان كرتے ہوئے زور ديا : ان اہداف تك پہنچنے كے لیے ہم سب کو پيغمبر اسلام(ص) كے فرامین کی پیروی کے لیے کوشش کرنی چاہیئے ۔
انہوں نے عالم اسلام میں اتحاد و يكجہتی كی اہميت پر زور ديتے ہوئے واضح كيا : اگر تمام مسلمان ايك دوسرے كے ساتھ متحد ہو جائیں تو كوئی شيطانی قوت بھی مسلمانوں كو نقصان نہیں پہنچا سكتی اور نا ہی عالم اسلام كے مقابل میں اپنی سازشوں میں كامياب ہو سكتی ہے۔
1178828
نظرات بینندگان
captcha