ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Fiji Village»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ فيجی كے وزير اعظم "كوموڈور وركہ" نے اعلان كيا : پيغمبر اسلام حضرت محمد(ص) كی زندگی تمام مسلمانوں كے لیے اسلام كا حقيقی مركز ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : فيجی كے عوام جو اس ملك میں مختلف اديان کے پیروکار ہیں ، اس بات سے بخوبی واقف ہیں كہ اسلام كی تعليمات دوسرے اديان كے ساتھ پوری طرح سازگار ہیں ۔
انہوں نے عوام سے اس عيد كے پر مسرت موقع پر مسلمانوں كے ساتھ پيغمبر عشق ، معرفت ، انصاف اور مساوات كے جشن ميلاد میں شامل ہونے اور خوشياں منانے كی اپيل كی ہے ۔
1179531