كربلا میں "بہار رسالت" نامی بين الاقوامی فيسٹيول كا اختتام

IQNA

23:38 - January 30, 2013
خبر کا کوڈ: 2488840

كربلا میں "بہار رسالت" نامی بين الاقوامی فيسٹيول كا اختتام

بين الاقوامی گروپ : گزشتہ روز ۲۹ جنوری كو كربلا میں "بہار رسالت" نامی آٹھویں بين الاقوامی فيسٹيول كی اختتامی تقريب كے دوران شركا كی تجليل كی گئی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے خبر رساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ فيسٹيول حرم امام حسين (ع) اور حرم حضرت عباس(ع) كی مشتركہ كوششوں سے پيغمبر اسلام (ص) اورامام جعفر صادق(ع) كی ولادت با سعادت كے موقع پر "نبی (ص) كی پيروی كے ذريعے دنيا میں امن كا پيغام پھيلائیں " كے شعار سے منعقد كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس فيسٹيول میں عرب اور ديگر ممالك سے تعلق ركھنے والی علمی شخصيات نے شركت كی ہے جبكہ فيسٹيول كی اختتامیہ تقريب كے دوران نبی مكرم اسلام (ص) كی شان میں قصيدہ سرائی اور خطابات پر مشتمل مختلف پروگراموں كو پيش كيا گيا ہے ۔
1180479
نظرات بینندگان
captcha