ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوٹورك كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ يمن میں حوثی گروپ نے شام پر اسرائيل طياروں كے حملے كی پرزور مذمت كرتے ہوئے اس كو عرب اور مسلم اقوام كی خودمختاری كی صريح خلاف ورزی قرار ديا ہے ۔
اس بيان میں حوثيوں نے زور ديا : شام كے خلاف صیہونی جارحيت پر خاموشی اس غاصب حكومت كو امت اسلامیہ كے خلاف مزيد اقدامات كرنے كی شہ دينے كے مترادف ہے ۔
العالم كی رپورٹ كے مطابق ، ۳۱ جنوری كو لبنان میں شام كے سفير "علی عبد الكريم علی" نے خيال ظاہر كيا : شام مناسب زمان و مكان میں "جمرايا" علمی مطالعات سينٹر پر اسرائيلی جنگی طياروں كے حملے كا موثر جواب دے گا ۔
1180880