اسلامی تعاون تنظيم كاقدس كی اسلامی شناخت مٹانے كے لیے صیہونی كوششوں پر انتباہ

IQNA

23:44 - February 02, 2013
خبر کا کوڈ: 2490039

اسلامی تعاون تنظيم كاقدس كی اسلامی شناخت مٹانے كے لیے صیہونی كوششوں پر انتباہ

بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے قدس كی یہودی سازی اور فلسطين كی اسلامی شناخت مٹانے كے لیے صیہونی كوششوں پر خبر دار كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون نتظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے قاہرہ میں "ثقافتی ورثے كی حفاظت" كے عنوان سے منعقد ہونے والے اجلاس میں اپنے خطاب كے دوران اسلامی ثقافت اور تہذيب كی حفاظت اور اسلامی دنيا میں آثار قديمہ كی مسماری كے خلاف قوانين بنانے كی اہميت پر زور ديا ہے ۔
انہوں نے اس نشست كے دوران ايك بار پھر آثار قديمہ كی مرمت اور ان كو مفاد پرست افراد سے بچانے كی ضرورت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك اور بين الاقوامی اداروں سے دنيا كے آثارقديمہ بالخصوص فلسطين اورقدس كے اسلامی ورثے كی نگہبانی كرنے كی اپيل كی ہے ۔
1181379
نظرات بینندگان
captcha