اتحاد امت اسلامیہ كی ترقی كا سبب ہے/ حقيقی اصلاحات ؛ انقلابيوں كا آل خليفہ سے اصلی مطالبہ

IQNA

اتحاد امت اسلامیہ كی ترقی كا سبب ہے/ حقيقی اصلاحات ؛ انقلابيوں كا آل خليفہ سے اصلی مطالبہ

23:43 - February 02, 2013
خبر کا کوڈ: 2490043
بين الاقوامی گروپ : ۱ فروری كو آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نےنماز جمعہ كے خطبوں میں خيال ظاہر كيا : ايسی امت جو ہمیشہ رہنا اور ترقی کرنا چاہتی ہے اسے اپنے درمیان اتحاد و يكجہتی كی فضا کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ صوت المنامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ منامہ كے علاقے "الدراز" میں واقع مسجد "امام صادق(ع)" كے خطيب آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران خيال ظاہر كيا : ملت صرف حقيقی اصلاحات اور حكومت اور عوام كے درميان عدالت پر مبنی تعلقات چاہتی ہے ۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے مزيد كہا : بحرينی قوم حيلہ گری اور دھوكہ بازی پر مبنی گفتگو نہیں چاہتی اور نا ہی چھوٹے يا بڑے گروپ كی جانب سے مذاكرات كی آوازیں اس كے لیے كوئی اہميت ركھتی ہیں بلكہ ايسی قوم جس كو سياست سے بركنار كرديا جائے وہ ہمیشہ امتيازی سلوك اور محروميت كا سامنا كرتی ہے ۔
1181209
نظرات بینندگان
captcha