شام پر اسرائيلی حملے كے خلاف اسلامی تعاون تنظيم كا شديد احتجاج

IQNA

23:37 - February 03, 2013
خبر کا کوڈ: 2490725

شام پر اسرائيلی حملے كے خلاف اسلامی تعاون تنظيم كا شديد احتجاج

بين الاقوامی گروپ : ۲ فروری كو اسلامی تعاون تنظيم نے شام كے تحقيقاتی ادارے پر اسرائيل كے جنگی طياروں كے حملے كی شديد مذمت كی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے ايك بيان كے ذريعے شامی سرزمين پر اسرائيل كی دراندازی كی پروزور مذمت كرتے ہوئے اس كو بين الاقوامی قوانين كی سنگين خلاف ورزی اور اقوام متحدہ كے بنيادی منشور سے بے توجہی قرار ديا ہے ۔
انہوں نے زور ديا : شام پر اسرائيل كا ہوائی حملہ بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی ہے اور تمام ممالك كو اس اقدام كی مذمت كرنی چاہيئے ۔
واضح رہے كہ بدھ كو شامی فوج نے اعلان كيا : اس حملے كے نتيجے میں ۲ افراد ہلاك جبكہ ۷ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
1181969
نظرات بینندگان
captcha