ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس رپورٹ كے مطابق فرانس كی وزارت داخلہ میں مذہبی امور كے انچارج "برنارڈ گوڈارڈ" نے ملك میں اسلام كی مقبوليت میں تيزی سے اضافے كی تصديق كرتے ہوئے واضح كيا : اسلام كی طرف بڑھتا ہوا رجحان بہت زيادہ اہم اور حساس نوعيت كا ہے كيونكہ سال ۲۰۰۰ سے اب تك اس رجحان میں تيزی سے اضافہ ہوا ہے ۔
اس رپورٹ كے آخر میں روزنامہ "نيويارك ٹائمز " نے اس بات پر زور ديتے ہوئے كہ اسلام مخالف اقدمات میں بھی فرانس میں اسلام كے تيزی سے پھيلاؤ كو روكنے میں ناكام رہے ہیں تبليغ اسلام میں آئمہ جماعت اور اسلامی اداروں كے مثبت كردار كی طرف اشارہ كيا ہے ۔
1183643