ملائيشيا ؛ عالمی اسلامی اقتصاد و اتحاد كانفرنس كا ميزبان

IQNA

23:41 - February 09, 2013
خبر کا کوڈ: 2494096

ملائيشيا ؛ عالمی اسلامی اقتصاد و اتحاد كانفرنس كا ميزبان

بين الاقوامی گروپ : ۴ اور ۵ مارچ كو ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں عالمی اسلامی اقتصاد و اتحاد كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ (Bernama)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ كانفرنس ملائيشيا كے چيمبر آف كامرس كی كوششوں سے اسلامی اقتصاد كی ترقی كے لیے ماہرين ، سرمایہ كاروں ، بينكاروں ، اساتيد ، دانشوروں اور اہل نظر حضرات كی موجودگی میں منعقد كی جائے گی ۔
ملائيشيا كے چيمبر آف كامرس كے چيئرمين "سيد علی العطاس" نے اعلان كيا : یہ كانفرنس اسلامی ممالك كی معيشت سے مربوط امور كا جائزہ لينے اور اقتصادی رابطوں كو فروغ دينے كا سنہری موقع ہوگی ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلامی ممالك من جملہ ؛ عراق ، يمن اور مصر كی تعمير نو كا جائزہ اس كانفرنس كے ديگر مباحث میں شامل ہوگا۔
1185709
نظرات بینندگان
captcha