ورجينيا میں اسلامی حجاب كے خلاف كانفرنس پر مسلمانوں كا اظہار برہمی

IQNA

ورجينيا میں اسلامی حجاب كے خلاف كانفرنس پر مسلمانوں كا اظہار برہمی

23:11 - February 11, 2013
خبر کا کوڈ: 2494940
بين الاقوامی گروپ : امريكی رياست ورجينيا میں حجاب كے خلاف كانفرنس كے انعقاد كے بارے میں منتشر ہونے والی خبرپر مسلمانوں نے شديد غصے كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Islam Online»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ۲۰ فروری كو Fairview سكول كی جمہوريت پسند طالبات پر مشتمل ايك كلب كی جانب سے منعقد ہونے والی اس كانفرنس میں اسلامی حجاب كا دہشت گردی كی علامت كے عنوان سے جائزہ ليا جائے گا ۔
اس كلب كی جانب سے منتشر ہونے والی خبروں كے مطابق ، كانفرنس كے دوران اسلامی معاشرے میں خواتين كے ساتھ سلوك اور اسلامی دہشت گردی میں حجاب كے مؤثر كردار كآ جائزہ ليا جائے گا ۔
واشنگٹن میں اسلامی - امريكی رابطہ كونسل كے صدر "ابراہيم ہوپر" نے كہا : اس كانفرنس كے اگلے دن سكول جانے والی مسلمان باحجاب طالبات كی حالت كا تصور كریں جس مدرسے میں ايك دن پہلے حجاب كو اسلامی دہشت گردی میں مؤثر عامل كے طور پر پيش كيا جائے گا ۔
1186853
نظرات بینندگان
captcha