ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علما ، ثقافتی ، سياسی اور مذہبی شخصيات كی بڑی تعداد كی موجودگی میں منعقد ہونے والے اس سيمينار میں "اسلامی بيداری كی آئیڈيالوجی" كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
اسی سلسلے میں سمينار میں حاضر خطبا كی جانب سے اسلامی ممالك میں اٹھنے والی حالیہ اسلامی بيداری كی لہر میں امام خمينی (رہ) اور قائد انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ ای كی تعليمات كے مؤثر كردار كے بارے میں خطاب كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ افغانستان كے بہت سے عوام امام خمينی (رہ) كو صرف ايران كا نہیں بلكہ پوری دنيا كے لوگوں كا رہنما مانتے ہیں ۔
1186448