لبنان میں انقلاب اسلامی ايران كی سالگرہ كے موقع پر تقريب كا اہتمام

IQNA

لبنان میں انقلاب اسلامی ايران كی سالگرہ كے موقع پر تقريب كا اہتمام

23:11 - February 11, 2013
خبر کا کوڈ: 2494945
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی اسلامی تحريك "حزب اللہ " كی جانب سے ايران كے اسلامی انقلاب كی چونتيسویں سالگرہ كے موقع پر بعلبك میں واقع "تموز" ہال میں ايك تقريب منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ jebchit.com، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ تقريب لبنان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير "غضنفر ركن آبادی" ، حزب كی سياسی كونسل كے صدر "سيد ابراہيم" اور ديگر مقامی شخصيات اور نمائندوں كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
حزب اللہ كی سياسی كونسل كے صدر نے اس تقريب كے دوران خيال ظاہر كيا : جو بھی بعلبك میں سماجی اقدار كو نابود كرنا چاہتا ہے ہمیں اس كا مقابلہ كرنا چاہيئے ۔
انہوں نے مزيد كہا : بعلبك كو بہت سے خطرات اور چيلنجز كا سامنا ہے ۔
1186423
نظرات بینندگان
captcha