ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز نيوٹورك كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ گزشتہ روز ۱۴ فروری كو حكومت آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر مظاہرين كو منتشر كرنے كے لیے وسيع پيمانے پر ممنوعہ اسلحے كا استعمال كيا اور مظاہرين پر اندھا دھند فائرنگ كی ہے جس كے نتيجے میں ايك بحرينی جوان شہيد اور كم ازكم ۱۴ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
واضح رہے كہ سيكورٹی فورسز نے منامہ كے مشرقی علاقے "سار" كامكمل طور پر محاصرہ كر ركھا تھا جہاں سے انہوں نے مظاہرين پر آنسو گيس اور ربڑ كی گولياں فائر كی ہیں ۔
1188808