ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی وزير خارجہ "عدنان منصور" نے شہيد شاطری كے قتل كی خبر ملتے ہی اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كا دورہ كيا اور اس نقصان پر ايرانی سفير كو تعزيت پيش كی ہے ۔
لبنانی وزير خارجہ نے اس دہشتگردانہ كاروائی كی پرزور مذمت كی اور حسن شاطری كی شہادت پر غم كا اظہار كرتے ہوئے كہا : مرحوم ايران اور لبنان كے درميان قريبی رابطے كا اہم ترين ذريعہ تھے ۔
1188839