ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ slabnews.com، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ۱۴ فروری كو بحرينی مزاحمت كی عرب - اسلامی حمايت نامی انجمن كے سربراہ "يحيی غدار" نے بحرين كے عوامی انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر قاہرہ میں منعقدہ اجتماع میں اپنے خطاب كے دوران بحرينی انقلاب كو عرب ممالك میں رونما ہونے والی ديگر انقلابی تحريكوں سے پر امن ترين اور قيادت، اہداف اور عملی اقدامات كے حوالے سے نماياں قرار ديا ہے۔
انہوں نے كہا : بحرينی عوام كے تمام روشن فكر طبقات نے سول حقوق پر مبنی اپنے مطالبات كے تحقق كے لیے عزم اور آمادگی كا اظہار كيا ہے اور سينہ سپر ہو كر خالی ہاتھوں اور گرم خون كے ساتھ مسئلہ فلسطين كے حل اور عرب ممالك كی استبداد اور تشدد پر مبنی سياسی پاليسيوں كے مقابلے كے لیے مطالبہ كر رہے ہیں ۔
1188812