ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «PR Newswire»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ مہم ہاويز اور سڑكوں پر اشتہاری سائن بورڈز كے ذريعے اسلام كے بارے میں قابل توجہ تحريرں پيش كر كے لوگوں كو whyislam.org نامی اطلاع رساں ويب سائیٹ كی طرف رجوع كرنے كی دعوت پر مشتمل ہے ۔
واضح رہے كہ یہ ويب سائیٹ شمالی امريكہ كی اسلامی جميعت كی جانب سے شروع كی گئی ہے جس میں اسلام اور اسلامی نظريات كا تعارف پيش كيا جاتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس وقت فلوریڈا میں تقريبا ۳۴ اسلامی مركز كام كر رہے ہیں ۔
1189294