ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الوطن آن لائن" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس سعودی عرب كے قرآنی مطالعات سينٹر كے تعاون اور بادشاہ كے زير نگرانی منعقد كی جارہی ہے جو ۵ دن تك جاری رہے گی ۔
اس كانفرنس كے منتظم اعلی اور ملك سعود يونيورسٹی كے شعبہ قرآنی علوم و مطالعات كے انچارج "عبد الرحمان بن معاضہ الشہری" نے قرآنی سرگرميوں سے مربوط شناختی ، تنظيمی ، تشويقی ، ٹيكنيكل، میڈيا اور مالياتی مسائل كے مختلف ابعاد میں تعاون اور ان ميدانوں میں موجود مشكلات كے راہ حل كے لیے تبادلہ خيال كو اس كانفرنس كا بنيادی ہدف قرار ديا ہے ۔
1189276