اندونيشيا مين ايشيا كے مسلم اور مسيحی رہنماؤں كی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

اندونيشيا مين ايشيا كے مسلم اور مسيحی رہنماؤں كی كانفرنس كا انعقاد

22:46 - February 20, 2013
خبر کا کوڈ: 2500105
بين الاقوامی گروپ : ۲٦ سے ۲۹ فروری تك اندونيشيا كے دارالحكومت جكارتا میں ايشيا كے مسلم اور مسيحی رہنماؤں كی مشتركہ كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Jakarta Post»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ چار روزہ كانفرنس "انصاف برقرار كرنے كی خاطر مشتركہ گفتگو كے ذريعے مشتركہ عمل تك رسائی " كے شعار سے منعقد كی جائے گی۔
واضح رہے كہ انڈونيشيا كی بين الاقوامی مسلم علما يونين ICIS ، اس ملك كے پادريوں كی كونسل KWI ، انڈونيشيا كی چرچ يونين PGI مشتركہ طور پر اس كانفرنس كے انعقاد میں تعاون كر رہی ہیں ۔
انڈونيشا كی بين الاقوامی مسلم علما يونين كے سيكرٹری جنرل "ہاشم موزادی" نے اس بارے میں كہا : اميد كی جاتی ہے كہ اس كانفرنس میں اسلام اور مسيحيت كے مذہبی رہنما باہمی رابطے كو مزيد مستحكم كرنےكی كوشش كے ساتھ ساتھ اجتماعی مشكلات جيسے بے انصافی ، اقتصادی اور سماجی اختلاف كے راہ حل كے لیے اپنی اپنی تجاويز پيش كریں گے ۔
1192052
نظرات بینندگان
captcha