ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Jakarta Post»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ چار روزہ كانفرنس "انصاف برقرار كرنے كی خاطر مشتركہ گفتگو كے ذريعے مشتركہ عمل تك رسائی " كے شعار سے منعقد كی جائے گی۔
واضح رہے كہ انڈونيشيا كی بين الاقوامی مسلم علما يونين ICIS ، اس ملك كے پادريوں كی كونسل KWI ، انڈونيشيا كی چرچ يونين PGI مشتركہ طور پر اس كانفرنس كے انعقاد میں تعاون كر رہی ہیں ۔
انڈونيشا كی بين الاقوامی مسلم علما يونين كے سيكرٹری جنرل "ہاشم موزادی" نے اس بارے میں كہا : اميد كی جاتی ہے كہ اس كانفرنس میں اسلام اور مسيحيت كے مذہبی رہنما باہمی رابطے كو مزيد مستحكم كرنےكی كوشش كے ساتھ ساتھ اجتماعی مشكلات جيسے بے انصافی ، اقتصادی اور سماجی اختلاف كے راہ حل كے لیے اپنی اپنی تجاويز پيش كریں گے ۔
1192052