ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «IslamicCourses»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس تعليمی وركشاپ كے دوران فلسفہ كے استاد "غزی بن محمد" ، كمبرج يونيورسٹی كے شعبہ اسلامی مطالعات كے استاد "عبد الحكيم مراد" اور اردنی شہزادے كی كتاب "الحب فی القرآن : قرآن كريم میں عشق" كی رونمائی كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ مذكورہ كتاب كے مصنفين اس وركشاپ كے دوران قرآن میں عشق كے مفہوم پر روشنی ڈالتے ہوئے اس كتاب كا مختصر جائزہ لیں گے اور نشست كے آخر پر حاضرين كے سوالوں كے جواب دیں گے ۔
1192184