ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ روز 23 فروری كو ہزارہ ڈيموكریٹك پارٹی كے صدر "عبد الخالق ہزارہ" نے وزير اعظم "راجہ پرويز اشرف" سے پارليمنٹ میں ايجنسيوں كے نمائندوں كا غير معمولی اجلاس بلا كر كوئٹہ میں ہزارہ مسلمانوں كے قتل عام كی تحقيقات كرانے كا مطالبہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ 26 جنوری كو كوئٹہ میں بم دھماكے كے نتيجے میں معصوم بچوں اور خواتين سميت كم از كم 90 بے گناہ مسلمان شہيد جبكہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
1194047