ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے دفتر رہبر كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آج 4 مارچ كو مذكورہ مركز كی سپريم كونسل كے اراكين اور اس مركز سے مربوط تھنك ٹينك نے رہبر معظم انقلاب آيت اللہ سيد علی خامنہ ای كے ساتھ ملاقات كی ہے ۔
اس ملاقات كے دوران حوزے اور يونيورسٹيوں كے مختلف شعبوں كے اساتيد ، چيدہ شخصيات اور مفكرين بھی موجود تھے جنہوں نے ايرانی اسلامی ماڈل كے حوالے سے ہونے والے علمی اور تھيوریٹيكل مباحث پر تبادلہ خيال كيا ہے ۔
قائد انقلاب نے ملاقات كے دوران اس كام كو بہت عظيم ، قابل فخر ، طولانی اور عميق قرار ديتے ہوئے زور ديا : اسلامی ايرانی ماڈل کی ترقی كا تحقق اور چيدہ شخصيات میں اس كا اثر و رسوخ معاشرے میں اس كے بارے میں گفتگو كو رواج دينے پر منحصر ہے ۔