اسلامی –ايرانی ماڈل كی ترقی بہت زيادہ شجاعت اور قوی جذبے كی محتاج ہے : رہبر معظم انقلاب

IQNA

18:42 - March 04, 2013
خبر کا کوڈ: 2506097

اسلامی –ايرانی ماڈل كی ترقی بہت زيادہ شجاعت اور قوی جذبے كی محتاج ہے : رہبر معظم انقلاب

سياسی گروپ : قائد انقلاب اسلامی نے سينٹر برائے اسلامی-ايرانی ماڈل كی سپريم كونسل كے اراكين كے ساتھ ملاقات كے دوران واضح كيا : اسلامی ايرانی ماڈل كی ترقی كے لیے بہت زيادہ جرات ، شجاعت اور قوی جذبے كی ضرورت ہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے دفتر رہبر كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آج 4 مارچ كو مذكورہ مركز كی سپريم كونسل كے اراكين اور اس مركز سے مربوط تھنك ٹينك نے رہبر معظم انقلاب آيت اللہ سيد علی خامنہ ای كے ساتھ ملاقات كی ہے ۔
اس ملاقات كے دوران حوزے اور يونيورسٹيوں كے مختلف شعبوں كے اساتيد ، چيدہ شخصيات اور مفكرين بھی موجود تھے جنہوں نے ايرانی اسلامی ماڈل كے حوالے سے ہونے والے علمی اور تھيوریٹيكل مباحث پر تبادلہ خيال كيا ہے ۔
قائد انقلاب نے ملاقات كے دوران اس كام كو بہت عظيم ، قابل فخر ، طولانی اور عميق قرار ديتے ہوئے زور ديا : اسلامی ايرانی ماڈل کی ترقی كا تحقق اور چيدہ شخصيات میں اس كا اثر و رسوخ معاشرے میں اس كے بارے میں گفتگو كو رواج دينے پر منحصر ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha