انگلينڈ میں "آيت اللہ شہيد باقر الصدر كی زندگی اور علمی ورثہ" كے عنوان سے نشست كا اہتمام

IQNA

انگلينڈ میں "آيت اللہ شہيد باقر الصدر كی زندگی اور علمی ورثہ" كے عنوان سے نشست كا اہتمام

23:36 - March 04, 2013
خبر کا کوڈ: 2506159
بين الاقوامی گروپ : انگلينڈ میں شہيد باقر الصدر كی تينتيسویں برسی كے موقع پر "شہيد صدر كی زندگی اور علمی ورثہ" كے عنوان سے ايك نشست منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «AIM Islam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام 18 اپريل كو انجمن اہل بيت(ع) كی كوششوں سے برطانیہ كے اسلامی مركز میں منعقد كی جائے گی ۔
لندن میں شہيد صدر كے دفتر سے "سيد حسن صدر" ، يونيورسٹی كے استاد "كاظم شابر" اورممتاز خطيب "شيخ محمد الحلی" سميت ديگر شخصيات شہيد باقر الصدر كی زندگی اور ان كی علمی خدمات پر روشنی ڈالیں گی۔
قابل ذكر ہے كہ اس نشست كا آغاز مقامی وقت كے مطابق دن 1:30 پر مذكورہ اسلامی مركز میں كيا جائے گا ۔
1198212
نظرات بینندگان
captcha