كراچی كے علاقے عباس ٹاؤن میں بم دھماكے ؛ 48 افراد شہيد اور 100 سے زائد زخمی

IQNA

كراچی كے علاقے عباس ٹاؤن میں بم دھماكے ؛ 48 افراد شہيد اور 100 سے زائد زخمی

23:35 - March 04, 2013
خبر کا کوڈ: 2506161
بين الاقوامی گروپ : كراچی كے شيعہ نشين علاقے عباس ٹاؤن میں دہشت گردانہ بم دھماكوں كے نتيجے میں 48 افراد شہيد جبكہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ 3 مارچ كو عباس ٹاؤن میں ہونے والے ان دھماكوں كے نيتجے میں ارد گرد كی 200 سے دكانیں ، فلیٹس اور گاڑياں تباہ ہوئی ہیں ۔
ملك كے تمام شہروں میں دہشت گردی كے اس واقعے كے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور حكومت سے وہابی دہشت گردوں كے خلاف فوری طور پر ايكشن لينے كا مطالبہ كيا جا رہا ہے ۔
واضح رہے كہ اس سے قبل 16 فروری كو بھی كوئٹہ میں دہشت گردی كے ہولناك واقعے میں 200 سے زائد شيعہ مسلمان شہيد اور زخمی ہوئے تھے ۔
1198409

نظرات بینندگان
captcha