آج كربلا میں امام حسين(ع) كی نئی ضريح كی رونمائی

IQNA

آج كربلا میں امام حسين(ع) كی نئی ضريح كی رونمائی

23:40 - March 05, 2013
خبر کا کوڈ: 2506869
بين الاقوامی گروپ : آج ۵ مارچ كو كربلا معلی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير خارجہ كی موجودگی میں امام حسين(ع) كی نئی ضريح كی رونمائی كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے عراقی نيوز ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جمہوریہ عراق كا سفر كرنے والے اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير خارجہ "علی اكبر صالحی" ضريح امام حسين(ع) كی تقريب رونمائی میں شركت كریں گے ۔
صالحی نے عراقی نيوز ايجنسی "نون" كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : ميرا عراق كا یہ سفر سركاری نوعيت كا نہیں ہے بلكہ میں مقدس مقامات كی زيارت اور عراق كے مراجع عظام سے ملاقات كے لیے آيا ہوں اور آج امام حسين (ع) كی نئی ضريح مبارك كی تقريب رونمائی میں شركت كروں گا ۔
انہوں نے واضح كيا : میں مطمئن ہوں كہ عراقی حكام اپنے فرائض سے مكمل طور پر آگاہ ہیں اور تمام عراقی گروپوں كے درميان اتحاد كے لیے اميدوار ہوں ۔
1199126
نظرات بینندگان
captcha