پاكستان میں شيعہ نسل كشی كے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند كرنے كی ضرورت ہے : آيت اللہ مكارم شيرازی

IQNA

19:36 - March 06, 2013
خبر کا کوڈ: 2507513

پاكستان میں شيعہ نسل كشی كے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند كرنے كی ضرورت ہے : آيت اللہ مكارم شيرازی

بين الاقوامی گروپ : مرجع عظيم القدر آيت اللہ شيخ مكارم شيرازی نے پاكستان كے شہر كراچی میں دہشت گردی كے حالیہ واقعے كی شديد الفاظ میں مذمت كرتے ہوئے كہا : یہ واقع دہشت گردی كی ايك بہت بڑی كاروائی ہے اور اس سے قبل بھی كوئٹہ میں تكفيری وہابيوں كی جانب سے مجرمانہ اقدامات میں سينكڑوں شيعہ مسلمانوں كا خون بہايا گيا ہے اور اس دفعہ كراچی كے اس دلخراش واقعے میں سينكروں شيعہ شہيد اور زخمی ہوئے ہیں ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق ، آج 6 مارچ كو آيت اللہ مكارم شيرازی نے مسجد اعظم میں اپنے درس خارج كے آغاز میں پاكستان میں جاری شيعہ نسل كشی كی شديد الفاظ میں مذمت كرتے ہوئے كہا : كراچی میں ۱۵۰ كلو وزنی بم دھماكوں كے نيتجے میں ۴۵ سے زائد شيعہ مسلمانوں كی شہادت اور سينكڑوں كا زخمی ہونا كوئی معمولی بات نہیں ہے، لہذا كسی عنوان سے بھی اس مسئلے پر خاموشی اختيار نہیں كرنی چاہيئے۔
انہوں نےمزيد كہا :ہمارے لیے ممكن نہیں ہے كہ اس عظيم مصيبت پر خاموش رہیں اور اس كی پرزور مذمت نا كریں لہذامراجع تقليد نے فيصلہ كيا ہے كہ ہفتے كے دن تمام حوزوی سطح كے دروس كی تعطيل كی جائے گی اور صبح ۱۰ بحے مسجد اعظم قم میں پاكستانی حكمرانوں كو اپنا پيغام پہنچانے اور مظلوم شيعوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے طلبا كا احتجاجی مظاہرہ منعقد كيا جائے گا ۔
آپ نے كہا: ہمارا حكومت پاكستان كو یہ پيغام ہے كہ اگر وہ شہريوں كے جان و مال كا تحفظ نہیں كر سكتی تو حكومت چھوڑ كر مضبوط لوگوں كو اقتدار میں آنے كا موقع دے ۔
اسی طرح آيت اللہ العظمی ناصر مكارم شيرازی نے پوری دنيا كے مسلمانوں سے اس وحشتناك جرم كے خلاف آواز بلندكرنے كی اپيل كی اور فرمايا: مٹھی بھر بے ايمان تكفيری اور وحشی وہابيوں نے دنيا كی یہ حالت بنا دی ہے اور ہر روز بے گناہ لوگوں كے خون سے ہولی كھيل رہے ہیں ۔
1200073
نظرات بینندگان
captcha