ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) آثار حضرت آيت اللہ خامنہ ای كے حفظ واشاعت ادارے كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آج 6 مارچ كو "سات ہزار شہيد خاتون" اجلاس كی افتتاحیہ تقريب كے دوران قائد انقلاب كے بيان كی قرائت كی گئی ہے جس كا متن درج ذيل ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحيم
آج آپ سب یہاں سات ہزار شہيد خواتين كی تعظيم كے لیے جمع ہوئی ہیں جنہوں نے اسلام اور ملك كی تاريخ كے اس سفر میں رونما ہونے والی تبديليوں میں اہم كردار ادا كيا اور سربلندی كے ساتھ اپنے پروردگار كی بارگاہ میں حاضر ہونے كا شرف حاصل كيا ہے ۔ انسانی فرشتوں پر مشتمل یہ لشكر جس نے اسلام كی راہ میں اپنی جانیں فدا كردیں ، صرف ايك تماشائی كی حيثيت نہیں ركھتا تھا بلكہ اس نے ميدان عمل میں قدم ركھا اور ايران كے نئے معماروں كے روپ میں نظر آيا ، یہ ايسی عظيم خواتين تھیں جنہوں نے مشرق و مغرب كے سامنے "خاتون" كی نئی تاريخ پيش كی ہے ۔
1200280