سعودی قابض فوج كے خلاف بحرينيوں كے ملك گير احتجاجی مظاہرے

IQNA

سعودی قابض فوج كے خلاف بحرينيوں كے ملك گير احتجاجی مظاہرے

23:52 - March 08, 2013
خبر کا کوڈ: 2508001
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے مختلف علاقوں میں شہريوں نے ريليوں كے ذريعے ۱۴ مارچ ، بحرين پر سعودی فوج كے قبضے كے سالانہ دن كی مناسبت سے ملك گير احتجاجی مظاہروں میں اپنی بھرپور شركت كے لیے آمادگی كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ روز ۷مارچ كو مقابلہ اور الدير كے شہريوں نے بحرين كے انٹرنيشل ائير پورٹ كے سامنے احتجاجی مظاہرے كیے ہیں ۔
اسی طرح "الدراز" كے لوگوں نے بھی گزشتہ روز شام كے وقت شہيد فاضل العبيدی اور شہيد علی الدمستانی كے ساتھ وفاداری كا اعلان كرتے ہوئے ۱۴ مارچ كے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شركت پر زور ديا ہے ۔
دوسری طرف "المعامير" نامی شہر میں بھی زخمی انقلابيوں كی حمايت میں وسيع پيمانے پر ريلياں ديكھنے كو ملی ہیں جن كے دوران ۱۴ مارچ كے دن سعودی قابض فوجوں كے خلاف منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شركت كا اعلان كيا گيا ہے ۔
1200851
نظرات بینندگان
captcha