ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «atlasinfo» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ بين الاقوامی كانفرنس ۲۳ سے ۲۷ اگست تك سينيگال كے دارالحكومت ڈاكار میں منعقد كی جائے گی ۔
اس كانفرنس میں فرانسيسی زبان بولنے والے ممالك كے مسلمان مفكرين ، چيدہ شخصيات اور سماجی كاركن عالم اسلام میں جاری مختلف مسائل اور موضوعات پر تبادلہ خيال كرنے كے لیے جمع ہوں گے ۔
اس كانفرنس كی آرگنائزنگ كمیٹی نے كہا ہے كہ اس كانفرنس كا ہدف عالم اسلام كو چلانے اورخالص اسلامی تعليمات كے ذريعے اس میں امن اور اخلاق كی فضا ايجاد كرنے كے بارے میں تجويزات پيش كرنا ہے ۔
1200167