مصر میں "قرآن و سنت كا علمی اعجاز" كے عنوان سے دوسری بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

23:51 - March 08, 2013
خبر کا کوڈ: 2508006

مصر میں "قرآن و سنت كا علمی اعجاز" كے عنوان سے دوسری بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : ۱۲ مارچ كو مصر كی يونيورسٹی "بنی سويف" میں "قرآن و سنت كا علمی اعجاز" كے عنوان سے دوسری بين الاقوامی كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الاہرام" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس مكہ مكرمہ كی "اعجاز قرآن و سنت نبوی(ص) " عالمی كمیٹی كے تعاون سے مذكورہ يونيورسٹی كے "ڈاكٹر اہاب اسماعيل" ہال میں دو دن كے لیے منعقد كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ شيخ الازہر احمد الطيب ، مصری وزير برائے ہائير ايجوكيشن مصطفی مسعد ، بنی سويف كے گورنر ماہر الطاہر بيبر اور اعجاز قرآن و سنت عالمی كمیٹی كے سيكرٹری جنرل عبد اللہ المصلح اس كانفرنس كی نگرانی كریں گے ۔
1199985
نظرات بینندگان
captcha