ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے دفتر رہبر كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر كو اسلامی جمہوریہ ايران كے صوبے لارستان میں ولی فقیہ كے نمائندے ،ممتاز عالم دين ، مجاہد اور محقق حجۃ الاسلام والمسلمين حاج سيد مجتبی موسوی لاری كے انتقال پر تعزيتی پيغام ارسال كياہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی كے پيغام كا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
ممتاز، مجاہد عالم دين ،اور محقق مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمين حاج سيد مجتبی موسوی لاری كے انتقال كی دردناك خبر سن كر بہت افسوس ہوا ، حالیہ چند دہائيوں میں اس ممتاز و گرانقدرعالم دين كی پوری دنيا میں معارف اسلامی اور مكتب اہل بيت علیھم السلام كے فروغ كے سلسلے میں خدمات بے مثال اور كم نظير ہیں، پانچ براعظموں میں ان كی كتابوں اور تحريروں كی نشر و اشاعت سے ہزاروں منصف مزاج اور ہدايت كے مشتاق افراد مرحوم كے علمی اور منطقی مطالب سے مستفيض ہوتےرہے ہیں اور اسلام كی حقيقت اور پہچان كے سلسلے میں ايمان لائے ہیں۔
1201639