پاكستانی شيعوں كا قتل عام سعودی عرب كی جانب سے وہابيوں كی پشت پناہی كا نتيجہ ہے : آيت اللہ كورانی

IQNA

22:35 - March 10, 2013
خبر کا کوڈ: 2509319

پاكستانی شيعوں كا قتل عام سعودی عرب كی جانب سے وہابيوں كی پشت پناہی كا نتيجہ ہے : آيت اللہ كورانی

بين الاقوامی گروپ : شيعوں كا بے رحمانہ قتل عام سعودی عرب كی جانب سے وہابيوں كی پشتپناہی اور ان كو شيعوں كے خلاف ابھارنے كا نتيجہ ہے اور آج سعودی عرب ، امريكا اور اسرائيل مل كر ان دہشت گردانہ كاروائيوں كی منصوبہ بندی كر رہے ہیں ۔

لبنان كے ممتاز عالم دين ، مفكر ، اديب اور استاد آيت اللہ شيخ علی كورانی عاملی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : حال ہی میں سعودی وہابی پوری طرح سے حركت میں آئے ہیں اور غير فطری طور پر سعودی عرب كے اندر اور باہر اپنے اہداف تك رسائی كے لیے كوششاں ہیں آج یہ تکفیری گروپ سعودی عرب میں اپنے لیے خطرے كا احساس كر رہا ہے لہذا اس نے سعودی عرب سے باہر وسیع پیمانے پر اپنی دہشت گردانہ اور انتہا پسندانہ سرگرمیوں کو تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے جبکہ اب یہ ٹولا پاكستان ، عراق اور شام میں شیعہ نسل کشی اور اس جیسے دیگر گھناؤنے جرائم کے ذریعے اپنے اہداف کی تکمیل کے کوشش کر رہا ہے ۔
1201495

نظرات بینندگان
captcha