ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شام كے روزنامہ تشرين میں شائع ہونے والی رپورٹ كے مطابق يورپ كے مختلف ممالك كے وكلا پر مشتمل ايك گروپ نے "شام میں امن كی كال" كے عنوان سے ايك بيان جاری كيا ہے جس كا خلاصہ مندرجہ ذيل ہے :
دو سال سے مغربی ممالك اور ان كے ذرائع ابلاغ كی جانب سے شام كی فوج اور اس كے قانونی صدر كو جلاد نما افراد قرار دينے كی كوششیں جاری ہیں حالنکہ شامی حكومت اور فوج غير قانونی مسلح گروپوں كے خلاف برسرپيكار ہے جن میں سے بعض غير ملكی ہیں جو دہشت اور خوف پھيلانے كے لیے شام میں داخل ہوئے ہیں ۔
1203098