IQNA

23:54 - March 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2511434
بين الاقوامی گروپ : گزشتہ روز ۱۴ مارچ كو بحرين پر سعودی اور اماراتی فوجوں پر مشمتل "سپر جزيرہ" سے موسوم فورسز كے قبضے كے دو سال مكمل ہونے كی مناسبت سے ملك بھر میں منعقد ہونے والے پرامن مظاہروں پر سيكورٹی فورسز نے بدترين تشدد كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے پر امن مظاہروں میں شركت كرنے والے افراد كی گرفتاری كے لیے ديوار سے لوگوں كے گھروں میں داخل ہوكر چارديواری كا تقدس پامال كيا ہے۔
آل خيلفہ كے گماشتوں نے المعاير ، الدراز اور سترہ كے علاقے میں گھروں پر حملہ كرتے ہوئے بے گناہ خواتين اور بچوں كو بھی تشدد كا نشانہ بنايا ہے،
رپورٹ كے مطابق سيكورٹی فورسز نے متعدد افراد كو گرفتار كرنے كے بعد نامعلوم مقام پر منتقل كرديا ہے ۔
1204532
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: