ورجينيا كے اسلامی مركز "بدر" میں طلبا كے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ورجينيا كے اسلامی مركز "بدر" میں طلبا كے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

23:44 - March 16, 2013
خبر کا کوڈ: 2512005
بين الاقوامی گروپ : امريكی رياست ورجينيا كے شہر ڈيمفريز میں واقع "بدر" نامی اسلامی مركز میں آئندہ ماہ مسلمان طلبا كے لیے قرآنی مقابلوں كا انعقاد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سائیٹ «bccd.org»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے تيسویں پارے كی سورتوں كی تجويد كے ساتھ صحيح قرائت پر 5 سے 18 گروپوں كے چار گروپوں كے درميان منعقد كيا جائے گا ۔
اعلان كے مطابق ان مقابلوں كا انعقاد6 اپريل كو كيا جائے گا جبكہ خواہشمند حضرات 30 مارچ تك اپنے ناموں كا اندراج كرا سكتے ہیں ۔
اسی طرح یہ اسلامی مركز مسلمان شہريوں كے لیے اسلامی مسائل كے بارے میں سوال و جواب دينے كے لیے عربی زبان میں تفسير قرآن و حديث كی كلاسیں بھی منعقد كر رہا ہے ۔
1204763
نظرات بینندگان
captcha