بحرين میں قرآن كی بے حرمتی كے خلاف اسلامی تعاون تنظيم كے واضح موقف كی ضرورت

IQNA

23:45 - March 16, 2013
خبر کا کوڈ: 2512006

بحرين میں قرآن كی بے حرمتی كے خلاف اسلامی تعاون تنظيم كے واضح موقف كی ضرورت

بين الاقوامی گروپ : عراقی پارليمنٹ میں "شہيد محراب" نامی پارليمانی كمیٹی كے نمائندے "كريم عليوی المحدياوی" نے بحرين میں سعودی اور بحرينی سيكورٹی فورسز كے ہاتھوں مساجد اور قرآن كريم كی مسلسل بے حرمتی كے خلاف اسلامی تعاون تنظيم کے پختہ اور واضح موقف كی ضرورت پر زور دياہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نجف اشرف كے اخبار نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كريم عليوی المحمداوی نے اسلامی تعاون تنظيم سے بحرينی اور سعودی سيكورٹی فورسز كے ہاتھوں مساجد اور قرآن مجيد كی مسلسل توہين كے خلاف مذمتی بيان جاری كرنے كا مطالبہ كرتے ہوئے اسلامی ممالك سے بحرين ميں جاری قرآن کریم كی بے حرمتی اور مساجد كی مسماری كو فوری طور پر ركوانے كی اپيل كی ہے ۔
المحمداوی نے مزيد كہا : بحرين میں قرآن كريم اور اسلامی مقدسات كی توہين كے مقابل پر اسلامی ممالك كی خاموشی كو كڑی تنقيد كا نشانہ بنايا اور ان ممالك كی جانب سے آل خليفہ كی متعصبانہ حمايت کو اس خاموشی كا سبب قرار ديا ہے ۔
1204720
نظرات بینندگان
captcha