بحرين پر سعودی قبضے كا دن ؛ ملكی تاريخ كا سياہ ترين دن ہے :آيت اللہ شيخ عيسی قاسم

IQNA

بحرين پر سعودی قبضے كا دن ؛ ملكی تاريخ كا سياہ ترين دن ہے :آيت اللہ شيخ عيسی قاسم

23:45 - March 16, 2013
خبر کا کوڈ: 2512007
بين الاقوامی گروپ : 15 مارچ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے نماز جمعہ كے خطبوں میں بحرين پر سعودی فوج كے قبضے كو ملكی تاريخ كا سياہ ترين دن قرار ديتے ہوئے سعودی حكومت سے فوری طور پر بحرين سے اپنی فوج كو نكالنے كا مطالبہ كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے صوت المنامہ ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی شيعوں كے قائد آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے الدراز میں واقع "مسجد امام صادق(ع)" میں نماز جمعہ كے خطبوں میں خيال ظاہر كيا : حكومت كی جانب سے پر امن اور اپنے حقوق كے لیے آواز بلندكرنے والے شہريوں كے خلاف مسلسل تشدد ، ظلم اور بربريت پر مبنی پاليسياں ملك میں جاری بحران كو مزيد بدتر كریں گی۔
انہوں نے مزيد كہا : بحرينی عوام ملك میں جاری تشدد ، خوف ، دھمكيوں ، غير انسانی اور امتيازی سلوك كے ساتھ ساتھ سياسی ، اقتصادی ، اداری ، اخلاقی اور مذہبی فساد كے خلاف اپنی اصلاحی تحريك كو جاری ركھے گی ۔
1204683
نظرات بینندگان
captcha