ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے صوت المنامہ ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی شيعوں كے قائد آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے الدراز میں واقع "مسجد امام صادق(ع)" میں نماز جمعہ كے خطبوں میں خيال ظاہر كيا : حكومت كی جانب سے پر امن اور اپنے حقوق كے لیے آواز بلندكرنے والے شہريوں كے خلاف مسلسل تشدد ، ظلم اور بربريت پر مبنی پاليسياں ملك میں جاری بحران كو مزيد بدتر كریں گی۔
انہوں نے مزيد كہا : بحرينی عوام ملك میں جاری تشدد ، خوف ، دھمكيوں ، غير انسانی اور امتيازی سلوك كے ساتھ ساتھ سياسی ، اقتصادی ، اداری ، اخلاقی اور مذہبی فساد كے خلاف اپنی اصلاحی تحريك كو جاری ركھے گی ۔
1204683