بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے عالم دین شيخ سلمان العودہ نے ملك میں جاری عوامی مظاہروں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال پر خبر دار كرتے ہوئے پيشن گوئی كی ہے كہ اگر سياسی قيديوں سميت رفاہ عامہ كے حوالے سے درپیش مسائل كا حل تلاش نہیں گيا تو یہ نا امنی مسلحانہ قيام میں تبديل ہو جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العراب نيوز كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے ممتاز عالم دين "سلمان العودہ" نے ايك بيان كے ذريعے خيال ظاہر كيا : سعودی عوام اپنے جائز حقوق اور مطالبات كے لیے آواز بلند كر رہے ہیں اور صرف چند مطالبات كی منظوری ان كو خاموش نہیں كرے گی لہذا جب كوئی انسان نااميد ہو جاتا ہے تو اس سے ہر قسم كے ردعمل كی توقع كی جا سكتی ہے ۔
اسی طرح انہوں نے خبردار كيا ہے كہ اگر سعودی عوام كے غضب میں مزيد اضافہ ہوا تو پھر اس غصے پر قابو پانا آسان نہیں ہو گا ۔
1205866