ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹIIDR كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ علمی نشست " تفسير سورہ كہف : ايمان ، دولت ، علم اور قدرت " كے عنوان سے ۱ جون كو مقامی وقت كے مطابق ۳۰:٦ پر لندن يونيورسٹی میں منعقد كی جائے گی ۔
اس قرآنی نشست كے دوران سورہ كہف كے دلچسپ قصوں كے مختلف ابعاد اور ان كے سبق آموز پيغامات كا جائزہ ليا جائے گا جو اصحاب كہف كے ايمان ، اصحاب الجنتين كی دولت ، حضرت موسی اور حضرت خصر علیھما السلام كے علم اسی طرح ذوالقرنين (ع) كی طاقت كی جانب اشارہ كرتے ہیں ۔
1202159