ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «نهرين نت»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ سعودی عرب كے اٹارنی جنرل نے حكومت سے معرف شيعہ عالم دين شيخ نمر باقر النمر كو سزائے موت دينے كی درخواست كی تھی جس كے بعد شيعہ شہريوں سميت آل سعود كے مخالف گروپوں نے اس درخواست پر شديد ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے حكومت كو خبردار كيا ہے ۔
حكومت مخالف گروپوں سے وابستہ ذرائع نے اعلان كيا : سعودی حكام نے پہلے ہی شيخ النمر كو قتل كرنے كی كوششوں كے ذريعے سنگين اشتباہ كا ارتكاب كيا ہے اوراس سے بڑا جرم یہ ہوگا كہ عدالت كی جانب سے النمر كے خلاف سزائے موت كا حكم صادر كيا جائے ۔
1207098