ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «directionlamecque»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ فرانس میں مكہ اور مدينہ منورہ كے زيارتی سفر كے لیے كام كرنے والی مذكورہ ٹريولنگ ايجنسی مسلمان شہريوں كو فلسطين اور مسجد الاقصی كے دورے كی تشويق دلانے كے لیے انٹرنیٹ كے ذريعے یہ مقابلہ منعقد كر رہی ہے ۔
گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا یہ مقابلہ ۱۱ اپريل تك جاری رہے گا جس میں يورپ بھر میں مقيم مسلمان شہری ويب سائیٹ پر ديئے گئے سوالوں كے جوابات كے ذريعے شركت كر سكتے ہیں ۔
1208345