فرانس ؛ "دعوت قدس" كے عنوان سے دينی معلومات پر مشتمل مقابلے كا انعقاد

IQNA

15:24 - April 06, 2013
خبر کا کوڈ: 2515090

فرانس ؛ "دعوت قدس" كے عنوان سے دينی معلومات پر مشتمل مقابلے كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : فرانس میں مسلم سفر safarmuslim نامی ٹريولنگ ايجنسی كی كوششوں سے "دعوت قدس" نامی دينی معلومات پر مشتمل ايك مقابلہ منعقد كيا جا رہا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «directionlamecque»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ فرانس میں مكہ اور مدينہ منورہ كے زيارتی سفر كے لیے كام كرنے والی مذكورہ ٹريولنگ ايجنسی مسلمان شہريوں كو فلسطين اور مسجد الاقصی كے دورے كی تشويق دلانے كے لیے انٹرنیٹ كے ذريعے یہ مقابلہ منعقد كر رہی ہے ۔
گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا یہ مقابلہ ۱۱ اپريل تك جاری رہے گا جس میں يورپ بھر میں مقيم مسلمان شہری ويب سائیٹ پر ديئے گئے سوالوں كے جوابات كے ذريعے شركت كر سكتے ہیں ۔
1208345
نظرات بینندگان
captcha