برمی مسلمانوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے اقوام متحدہ كے سامنے احتجاجی دھرنا

IQNA

برمی مسلمانوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے اقوام متحدہ كے سامنے احتجاجی دھرنا

23:50 - April 09, 2013
خبر کا کوڈ: 2517020
بين الاقوامی گروپ : ۱۰ اپريل بروز بدھ كو برما میں مسلمانوں كے قتل عام كے خلاف احتجاج كے لیے سوئٹزرلينڈ میں واقع اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے احتجاجی دھرنا ديا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «islametinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ برما میں جاری مسلمانوں كے قتل عام كو ركوانے كے لیے قائم كی گئی بين الاقوامی كمیٹی نے دنيا بھر كے مسلمانوں اور انسانی حقوق كے لیے سرگرم افراد كو سوئٹزرلينڈ میں واقع اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے احتجاجی مظاہرہ برپا كرنے كی دعوت دی ہے ۔
یہ مظاہرہ مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۱:۳۰ پر اقوام ‏متحدہ سے مربوط محكمہ موسميات كے دفتر كے سامنے منعقد كيا جائے گا اور ميانمار كے مسلمانوں كے ساتھ احساس ہمدردی ركھنے والے تمام افراد كو اس مظاہرے میں شركت كی دعوت دی گئی ہے ۔
1210088
نظرات بینندگان
captcha