سعودی مفتی كی جانب سے شيعہ مخالف بيان بازی پر بحرينی علما كا شديد احتجاج

IQNA

سعودی مفتی كی جانب سے شيعہ مخالف بيان بازی پر بحرينی علما كا شديد احتجاج

22:17 - April 10, 2013
خبر کا کوڈ: 2517651
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی شيعہ علما كونسل نے ايك بيان كے ذريعے سعودی عرب كے مفتی اعظم كی جانب سے نماز جمعہ كے خطبوں میں شيعہ مخالف بيانات پر احتجاج كرتے ہوئے زور ديا : تشيع اسلام كا بنيادی ترين مذہب ہے اور شيعہ امت اسلامیہ كا لازمی جز ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے براثا نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی شيعہ علما كونسل نے ۷ اپريل كو جاری ہونے والے اپنے اس بيان میں سعودی عرب كے مفتی اعظم كے شرانگيز شيعہ مخالف بيانات پر تعجب كا اظہار كرتے ہوئے اعلان كيا : ہم ان بيانات كی پرزور مذمت كرتے ہوئے مسلمانوں كے درميان وحدت و يكجہتی ، اللہ كی رسی كو مضبوطی سے پكڑنے اور مسلمانوں كے حقيقی دشمنوں من جملہ ؛ صیہونی اور استكباری قوتوں كے مقابل پر متحد ہو كر قيام كرنے كی ضرورت پر زور ديتے ہیں ۔
اس بيان میں زور ديا گيا : تشيع اسلام كا بنيادی ترين مذہب اور شيعہ مسلمان امت اسلامیہ كے لازمی جز ہونے كے ساتھ ساتھ امت اسلامیہ كے درميان وحدت اور مسلمانوں كی طاقت ، عزت اور كرامت كو برقرار كرنے پر سب سے زيادہ مصر ہیں اسی طرح مذہب اہل بيت(ع) كے پيروكار اسلام اور امت كے وفادار فرزند تھے اور ہميشہ رہیں گے ۔
1210143
نظرات بینندگان
captcha